18 اپریل، 2010، 12:41 PM

چین

چین میں زلزلہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد1400 سے زائد تک پہنچ گئی ہے

چین میں زلزلہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد1400 سے زائد تک پہنچ گئی ہے

چین میں زلزلہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 سو سے زائدہو گئی جبکہ زلزلہ سے 12 ہزار افراد زخمی ہوئے اور 3سو سے زائدتاحال لاپتہ ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں زلزلہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 سو سے زائدہو گئی جبکہ زلزلہ سے 12 ہزار افراد زخمی ہوئے اور 3سو سے زائدتاحال لاپتہ ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق ملک کے شمال مغربی صوبے چن گھائی میں بدھ کوآنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1ہزار 4سو 84 ہوگئی ہے ۔زلزلے کے نتیجے میں 12ہزار سے زائد افرادزخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق 13ہزار ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں تاکہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبہ تلے دبے زیادہ سے زیادہ افراد کوزندہ نکالا جاسکے تاہم اب کسی کے زندہ بچ جانے کی امیدیں دم توڑتی جارہی ہیں ۔مقامی حکام کے مطابق تقریباً 3سو سے زائد افرادتاحال لاپتہ ہیں ۔

News ID 1066007

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha